ابوظہبی۔14اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو ان کے ملک کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے …
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی صدر پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد

مزید خبریں
ابوظہبی۔14اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو ان کے ملک کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان نے بھی صدر زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔








