ابوظہبی۔22دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سےسپیس ایکس اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے ابوظہبی میں ملاقات کی۔ملاقات میں مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ العربیہ اردو کے مطابق ملاقات میں اماراتی صدر نے ایلون مسک کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں دستیاب مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ان مواقع سے مؤثر استفادہ کے …
متحدہ عرب امارات کے صدر سے ایلون مسک کی ملاقات ، مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ابوظہبی۔22دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سےسپیس ایکس اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے ابوظہبی میں ملاقات کی۔ملاقات میں مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
العربیہ اردو کے مطابق ملاقات میں اماراتی صدر نے ایلون مسک کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں دستیاب مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ان مواقع سے مؤثر استفادہ کے طریقوں اور ایسے حل پر گفتگو کی جن کے ذریعے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ملاقات میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کی حکمت عملی اور اس کی شراکت داریوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسی تناظر میں ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی شراکت داریوں کی اہمیت پر زور دیا اور تجربات کے تبادلے اور جدید حل کو تیزی سے اپنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔








