متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، ان کے ہمراہ وزراء اور اعلیٰ حکام …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، ان کے ہمراہ وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بیان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی وسعت اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کےلئے دونوں فریقوں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں