متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر تقریب، معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر حماد اظہر کی شرکت

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے 48ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے تقریب میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے سفارتخانہ میں 48ویں قومی دن کے موقع …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے 48ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے تقریب میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے سفارتخانہ میں 48ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر اور وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کیک کاٹا۔ تقریب میں متحدہ امارات کی ترقی، خوشحالی اور آئندہ کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب میں سیاستدانوں، سینئر سرکاری عہدیداروں، سفارتکاروں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔