اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) متنازعہ ویڈیو کے معاملہ پر غیر سفارتی زبان استعمال کرنے پر بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے انہیں بتایا گیا کہ تیسری پارٹی کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کو ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے …
متنازعہ ویڈیو کے معاملہ پر غیر سفارتی زبان استعمال کرنے پر بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، سخت احتجاج کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) متنازعہ ویڈیو کے معاملہ پر غیر سفارتی زبان استعمال کرنے پر بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے انہیں بتایا گیا کہ تیسری پارٹی کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کو ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے منسوب کرنا درست نہیں۔ ہائی کمیشن کا متنازعہ ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔پاکستان بنگلہ دیش کیساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات برقرارکھنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سہ فریقی مذاکرات کے تحت آگے بڑھنا چاہتا ہے جس میں بنگلہ دیش کے سابق وزیر اعظم نے بھی ماضی کی تمام تلخیاں بھلانے پر اتفاق کیا تھا۔








