مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مسلسل مشاورت کی جا رہی ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مسلسل مشاورت کی جا رہی ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے تین مخصوص نکات پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم میں صرف وہی نکات شامل …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مسلسل مشاورت کی جا رہی ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے تین مخصوص نکات پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترمیم میں صرف وہی نکات شامل کیے جائیں گے جن پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق ہو چکا ہے جبکہ این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم پر کوئی اتفاق نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ ترمیمی مسودہ پہلے سینیٹ میں اور بعد ازاں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب مسودہ پیش کیا جائے گا تو ہر رکن کو اس کے مندرجات کا جائزہ لینے اور ضرورت پڑنے پر اعتراض اٹھانے کا موقع ملے گا۔