ملتان پولیس کی محرم الحرام میں امن و امان اور عزاداروں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار
محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانا ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے، سی پی او ملتان

مزید خبریں
ملتان۔ 22 جون (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ملتان صادق علی ڈوگرنے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور عزاداروں کا تحفظ ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
پیر کو ترجمان پولیس کے مطابق سی پی اوصادق علی ڈوگرکی ہدایت پرضلع ملتان میں چھ محرم الحرام کے موقع پر160 مجالس اور57 جلوسوں کے لیےبہترین سکیورٹی انتظامات کیے گئے،تمام مجالس اورجلوسوں کی سکیو رٹی کے لیے2097 پولیس افسران و جوانوں پر مشتمل بھاری نفری تعینات کی گئی ۔مجالس اور جلوسوں کے راستوں پرسخت نگرانی، سرچ اینڈ سویپ آپریشنزاورچیکنگ کےعمل کومزیدمؤثربنایا گیاجبکہ سی سی ٹی وی کیمروں،واک تھروگیٹس اورمیٹل ڈیٹیکٹرزکے ذریعے سکیورٹی انتظامات کوبھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔پولیس، قانون نافذ کرنے والےدیگر اداروں اورضلعی انتظامیہ کے مابین مکمل رابطہ اورکوآرڈینیشن برقرار ہے۔مجالس اور جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر جامع چیکنگ کی جا رہی ہے،تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ،عزاداروں کا تحفظ اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بناناملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتان پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔








