محسن نقوی کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں 20 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خیبرپختونخوا …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں 20 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، 20 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں ۔