اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور،بنوں اور خیبر میں دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے سپوتوں نے کامیاب آپریشنز کر کے 2 انتہائی مطلوب …
محسن نقوی کا پشاور،بنوں اور خیبر میں دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور،بنوں اور خیبر میں دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے سپوتوں نے کامیاب آپریشنز کر کے 2 انتہائی مطلوب کمانڈرز سمیت 8 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، آپریشنز میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو سلام، خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کا صفایا کرنے میں سی ٹی ڈی کا کردار قابل ستائش ہے، کے پی کے میں قیام امن کیلئے فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوارجیوں کے مکمل خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔








