لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دی، جو نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا …
محسن نقوی کی ایشیا کپ انڈر 19کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دی، جو نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کامیابی اجتماعی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔محسن نقوی نے بھارت کے خلاف میچ میں سمیر منہاس کی بیٹنگ پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ذمہ دارانہ اننگز جیت میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا، جس کے نتیجے میں فتح ممکن ہوئی۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی شائقینِ کرکٹ کیلئے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے رائزنگ سٹارز پر سرمایہ کاری کا نتیجہ آج ایک شاندار فتح کی صورت میں سامنے آیا ہے، جو قابل تحسین ہے۔محسن نقوی نے ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور صلاحیتیں پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی عکاس ہیں۔








