دبئی۔22دسمبر (اے پی پی):صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی ہیڈکوارٹر میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایشیائی کرکٹ کے فروغ، حالیہ ٹورنامنٹس کے انعقاد اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کے بہترین اور کامیاب انتظامات پر ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ محسن نقوی نے ٹورنامنٹ …
محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی کا اجلاس ، ایشیائی کرکٹ کے فروغ، حالیہ ٹورنامنٹس کے انعقاد ،مستقبل کے منصوبوں پر غور

مزید خبریں
دبئی۔22دسمبر (اے پی پی):صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی ہیڈکوارٹر میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایشیائی کرکٹ کے فروغ، حالیہ ٹورنامنٹس کے انعقاد اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ کے بہترین اور کامیاب انتظامات پر ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا۔
محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر اے سی سی کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ نے ایشیائی سطح پر نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع فراہم کیا۔ اجلاس میں ایشیائی کرکٹ کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ہائی پرفارمنس سنٹرز کے قیام کا اہم فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ جدید سہولیات سے آراستہ ہائی پرفارمنس سنٹرز کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ وہ ایشیائی ممالک جن کے پاس اس نوعیت کی سہولیات موجود نہیں ہیں، انہیں ترجیحی بنیادوں پر ان جدید کرکٹ سہولیات سے استفادہ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ صدر اے سی سی محسن نقوی نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سنٹرز کا دائرہ کار مرحلہ وار بڑھایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ایشیائی کرکٹرز جدید تربیتی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں اور خطے میں کرکٹ کا معیار عالمی سطح کے مطابق بنایا جا سکے۔
اجلاس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام، افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میرویس اشرف، ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکریٹری مبشر عثمانی، اے سی سی کے تھوسٹ پریرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر ایشیائی کرکٹ کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔








