محفوظ ڈیجیٹل پاکستان حکومت کی ترجیح ہے، شزافاطمہ

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی وٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ محفوظ ڈیجیٹل پاکستان حکومت کی ترجیح ہے، وزیر اعظم کیش لیس اکانومی کے عمل کی خود ہی نگرانی کر رہے ہیں۔بدھ کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی وٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔وفاقی …

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی وٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ محفوظ ڈیجیٹل پاکستان حکومت کی ترجیح ہے، وزیر اعظم کیش لیس اکانومی کے عمل کی خود ہی نگرانی کر رہے ہیں۔بدھ کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی وٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ڈاکٹر سہیل بھی ملاقات میں موجود تھے۔

شزافاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی عصرحاضرمیں انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے،ہم ڈیجیٹل اکانومی کی جانب گامزن ہیں،محفوظ ڈیجیٹل پاکستان حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے،وزیر اعظم کیش لیس اکانومی کے عمل کی خود ہی نگرانی کر رہے ہیں،وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملک ڈیجیٹل نیشن کی طرف گامزن ہے،پچھلے سال ہم نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن سے جنگ لڑی ،سائبر سکیورٹی نے جنگ میں ہماری فتح میں اہم کرادر ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو اے ائی کی ٹریننگ دینے کیلئے کوشاں ہے۔