شارجہ ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 41 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اگر حفیظ کامیاب ہو گئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے دسویں پاکستانی …
محمد حفیظ ون ڈے میں 6 ہزار رنز کے قریب

مزید خبریں
شارجہ ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 41 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اگر حفیظ کامیاب ہو گئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے دسویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے، انہوں نے اب تک 194 میچز میں 5959 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 11 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، پاکستان کی طرف سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز کے ساتھ دوسرے، سعید انور 8824 رنز کے ساتھ تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے، جاوید میانداد 7381 رنز بنا کر پانچویں، یونس خان 7249 رنز بنا کر چھٹے، سلیم ملک 7170 رنز بنا کر ساتویں، شعیب ملک 6926 رنز بنا کر آٹھویں اور اعجاز احمد 6564 رنز بنا کر نویں نمبر پر موجود ہیں۔








