محمد صادق سنجرانی کی جانب سے کورونا وائرس کے متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سینیٹ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کی تجویز

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کورونا وائرس کے متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سینیٹ کے ارکان کی طرف سے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ جمعرات کو سینٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان ک مطابق چئرمین سینیٹ نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کورونا وائرس کے متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سینیٹ کے ارکان کی طرف سے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ جمعرات کو سینٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان ک مطابق چئرمین سینیٹ نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہوگا اور پوری قوت کے ساتھ اس وباءکا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اراکین سینیٹ کے عطیہ سے کورو نا وائرس کے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ چئرمین سینیٹ نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا اس مشکل وقت میں اپنا تاریخی کردار ادا کرے گا، پہلے بھی ہر مشکل وقت میں اراکین سینیٹ نے اپنا کردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں ہماری ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

مزید خبریں