محمد عمر خان یونیورسٹی برائے معدنیات و قدرتی وسائل کے قیام سے نوجوان نسل کو گھر کی دہلیز پر پیشہ وارانہ تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی، چیئرمین سینیٹ سینیٹر محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ سینیٹرمحمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، محمد عمر خان یونیورسٹی برائے معدنیات و قدرتی وسائل کے قیام سے نوجوان نسل کو گھر کی دہلیز پر پیشہ وارانہ تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی، مزید ایسے تعلیمی اداروں کے قیام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مقامی لوگوں کو …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ سینیٹرمحمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، محمد عمر خان یونیورسٹی برائے معدنیات و قدرتی وسائل کے قیام سے نوجوان نسل کو گھر کی دہلیز پر پیشہ وارانہ تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی، مزید ایسے تعلیمی اداروں کے قیام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچنا چاہیے، ہنر مند ہاتھ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات کا اظہار محمد عمر خان یونیورسٹی برائے معدنیات و قدرتی وسائل،نوکنڈی،چاغی پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں پیر کو بریفننگ کے دوران کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبد الفتح مری نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا پی سی ون مکمل کرلیا گیا ہے ، جلد ہی ٹینڈرینگ کا مرحلہ شروع کیا جائے گا، اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بطور چیئرمین سینیٹ میری خواہش ہے کہ بلوچستان اور ملک کے دیگر پسماندہ علاقوں میں ایسے تعلیمی اداروں کے قیام کے لیے کوششیں کروں، محمد عمر خان سنجرانی یونیورسٹی برائے معدنیات و قدرتی وسائل ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جوعلاقے کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرےگا۔