محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں، محسن شاہنواز رانجھا

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں،عوام ان کے بیانیے اور جماعتی پالیسیوں کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے تمام ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں کو ووٹ …

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں،عوام ان کے بیانیے اور جماعتی پالیسیوں کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے تمام ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں کو ووٹ دیکر ہماری قیادت اور جماعت کی پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے جلسوں میں عوام کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت ہماری جماعت کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اقتصادی اصلاحاتی پیکج کے اعلان کے بعد ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔