محمد نواز شریف نے پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے، میر حاصل بزنجو

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) نیشنل پارٹی کے صدر وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ان خیالا ت اظہار نے انہوں نے جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میر حاصل بزنجو نے کہا کہ یہاں آنے کا بنیادی مقصد سابق وزیر اعظم محمد …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) نیشنل پارٹی کے صدر وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ان خیالا ت اظہار نے انہوں نے جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میر حاصل بزنجو نے کہا کہ یہاں آنے کا بنیادی مقصد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک کے لئے اپنا کرا دار ادا کیا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ محمد نواز شریف نے رول آف لاءکی بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے آئین کی مضبوطی کے لئے ایک طویل جدوجہد کی ہے ۔ میر حاصل بزنجو نے نجی ٹی وی چینل جیو کی بندش کے واقعہ کی بھی مذمت کی ۔

مزید خبریں