محمد نواز شریف کا کوٹ مومن میں جلسے سے خطاب

سرگودھا۔6 جنوری(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیر ِ اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سب کے لیے ایک قانون اورایک پیمانہ ہونا چاہیے، بغیر وجہ کسی کو نااہل اورکسی کو بری کردیا جاتاہے، اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نااہل کردیاگیا، کوٹمومن کی عوام نے محمد نواز شریف سے محبت کا ثبوت دےدیا ہے،آج کا جلسہ درحقیقت عوامی ریفرنڈم ہے ، عوام کا …

سرگودھا۔6 جنوری(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیر ِ اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سب کے لیے ایک قانون اورایک پیمانہ ہونا چاہیے، بغیر وجہ کسی کو نااہل اورکسی کو بری کردیا جاتاہے، اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نااہل کردیاگیا، کوٹمومن کی عوام نے محمد نواز شریف سے محبت کا ثبوت دےدیا ہے،آج کا جلسہ درحقیقت عوامی ریفرنڈم ہے ، عوام کا ٹھاٹھےں مارتا ہوا سمندر اس بات کا اعلان ہے کہ پاکستان کی عوام کو نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ قابل قبول نہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے کوٹمومن میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک میں تبدیلی آئے گی، انصاف قائم ہوگا ، غریبوں کو روزگارملے گا، 2013ءمیں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا اُس وقت بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ،آج پورے ملک میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے،گذشتہ چار سالوں میں ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، جوکام ہم نے گذشتہ چارسالوںمیں کئے وہ کام بیس سالوں میں بھی نہیں ہوئے تھے۔انہوںنے مزیدکہاکہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اپنا کام انتہائی ذمہ داری اور جوانمردی سے کر رہے ہیں لیکن سپریم کورٹ کی طرف سے میری نااہلی کے فیصلے کے بعدملک میں ترقی کا سفر سست رفتار ہوا ہے جس کے قصور وار وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کی ٹیم نہیں ہیں، اس کی وجہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ ہے جس نے آپ کے قائد کو نہیں بلکہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے سفرکو کمزور کیا ہے، اس فیصلے سے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے جس کے باعث ملک کے زرِ مبادلہ میں کمی واقع ہوئی ، سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

Leave a Reply