اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام کے احترام میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) جمعہ3 اکتوبر کو عدالتوں کے سامنے پیش ہوں گے۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت ریاستی اداروں اور عدالتوں کا ہمیشہ سے احترام کرتی ہے ۔ وزیر مملکت نے …
محمد نواز شریف (کل) عدالتوں کے سامنے پیش ہوں گے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام کے احترام میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) جمعہ3 اکتوبر کو عدالتوں کے سامنے پیش ہوں گے۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت ریاستی اداروں اور عدالتوں کا ہمیشہ سے احترام کرتی ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کی بیماری کے باوجودکیس کا سامنا کریں گے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کچھ اندرونی اور بیرونی عناصر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، اس لئے وہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف سازشوں کر رہے ہیں۔








