محمد نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات نہیں مل رہیں تو عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات نہیں مل رہیں تو عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوپن ٹرائل کے تحت العزیزیہ ہل میٹل ریفرنس …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات نہیں مل رہیں تو عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوپن ٹرائل کے تحت العزیزیہ ہل میٹل ریفرنس ٹرائل سماعت کے لیے احتساب عدالت منتقل کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے خلاف کیس کی سماعت جیل منتقل کرنے کی نیب کی درخواست عارضی طور پر مانی گئی تھی جس کے بعد ہم نے اس مقدمے کو اس کی نارمل جگہ احتساب عدالت میں بھیج دیا ہے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 10کے تحت شفاف ٹرائل کیلئے اوپن ٹرائل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن کے لئے ٹرائل کو شفٹ کرنے سے نا انصافی نہیں ہوجاتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر محمد نوازشریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات نہیں مل رہیں تو اس پر عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں