محمد نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس، تنظیمی امور، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،سینیٹر آصف کرمانی اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا رائے ونڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے تنظیمی …
محمد نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس، تنظیمی امور، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،سینیٹر آصف کرمانی

مزید خبریں
محمد نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس، تنظیمی امور، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،سینیٹر آصف کرمانی
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا رائے ونڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو ڈاکٹر آصف کرمانی کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلز کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ،، وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف،وفاقی وزیر ریلولے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال،سابق وفاقی وزیر پرویز رشید،وفاقی وزیر قانون زاھد حامد، سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی، عرفان صدیقی، حمزہ شہباز شریف، وزیر مملکت انوشہ رحمان،صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ اور رانا مقبول نے شرکت کی ۔








