محمود عباس کا ترک پارلیمان سے خطاب ،عوام سے اظہاریکجہتی کےلیے غزہ جانےکااعلان

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ترک پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ ضرور جائیں گے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ وہ فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ مل کر غزہ جائیں گے ۔ محمود عباس نے اپنے عربی زبان میں کیے گئے خطاب کے دوران کہا کہ میں نے غزہ جانے کا جو فیصلہ کیا ہے، میں اس پر ضرور عمل …

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ترک پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ ضرور جائیں گے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ وہ فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ مل کر غزہ جائیں گے ۔

محمود عباس نے اپنے عربی زبان میں کیے گئے خطاب کے دوران کہا کہ میں نے غزہ جانے کا جو فیصلہ کیا ہے، میں اس پر ضرور عمل کروں گا۔ خواہ اس میں میری جان بھی چلی جائے۔انہوں نے کہاکہ ہماری زندگیاں عام فلسطینی بچے سے زیادہ قیمتی نہیں ہیں۔محمود عباس کا کہنا تھا کہ غزہ پورے کا پورا فلسطین کا ہے اور ہم اس کی تقسیم قبول نہیں کریں گے۔