محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کی زیر صدارت اجلاس

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں ڈائریکٹر ایکسائز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں محکمہ کی گزشتہ سات روزہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں جاری اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران گاڑیوں کی ملکیت (اونر شپ) کی منتقلی کے موجودہ طریقہ کار، ای ٹی بی ویب پورٹل کی کارکردگی، رجسٹرڈ گاڑیوں کے اعدادوشمار، ٹوکن ٹیکس وصولیوں اور روڈ وائلیشن جرمانوں کی آن لائن ادائیگی کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف ناکہ جات پر تعینات افسران کی انفرادی کارکردگی اورکارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی ایکسائز عرفان نوٹ میمن نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے، جبکہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے تاکہ محصولات کی وصولی میں اضافہ اور قوانین پر مؤثر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔