لاہور۔19 مئی (اے پی پی )محکمہ خوراک گندم خرےداری مہم2017 کے تحت اب تک صوبہ بھر کے 384خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو 36لاکھ میٹر ک ٹن باردانہ فراہم کر چکا ہے جبکہ 29لاکھ میٹر ک ٹن سے زائد گندم خرید ی لی ہے ،محکمہ خوراک کاشتکاروں کو استحصال سے بچانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، اس سلسلہ مےں صوبائی وزراءاور افسران گندم خرےداری مراکز کے دورے کر رہے …
محکمہ خوراک پنجاب نے کاشتکاروں سے29لاکھ میٹر ک ٹن سے زائد گندم خرید ی لی

مزید خبریں
لاہور۔19 مئی (اے پی پی )محکمہ خوراک گندم خرےداری مہم2017 کے تحت اب تک صوبہ بھر کے 384خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو 36لاکھ میٹر ک ٹن باردانہ فراہم کر چکا ہے جبکہ 29لاکھ میٹر ک ٹن سے زائد گندم خرید ی لی ہے ،محکمہ خوراک کاشتکاروں کو استحصال سے بچانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، اس سلسلہ مےں صوبائی وزراءاور افسران گندم خرےداری مراکز کے دورے کر رہے ہےں تاکہ خرےداری مہم کو شفاف بناےا جا سکے، محکمہ خوراک پنجا ب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ گندم خرےداری مہم کو شفاف بنانے کےلئے محکمہ کی طرف سے تمام انتظامات کئے گئے ہے تاکہ مڈل مےن کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اس امر کو ےقےنی بناےا جائے کہ کسان استحصال کا شتکار نہ ہو،انہوں نے بتاےا کہ کاشتکاروںکو 24گھنٹوں کے دوران بذریعہ بینک ادائیگی کردی جائے گی، محکمہ کی یہ کوشش بھی ہے کہ کسانوں سے گندم کا اےک اےک دانہ خرےدا جائے۔








