محکمہ زراعت سندھ نے60 کروڑ روپے سے29 ڈبل کیبن اور 11 سنگل کیبن گاڑیاں خریدلیں وفاق کی جانب سے ٹڈیوں پر سپرے کے لیے جہاز بھیجا گیا جو سکھر ایئرپورٹ پر ڈیرھ ماہ سے کھڑا ہے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و صوبائی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کا وڈیوبیان

کراچی۔16 جون(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماء و صوبائی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت سندھ کو دو سال کے لئے 60 کروڑ روپے ملے جس سے انہوں نے40 لگژری گاڑیاں خریدی ہیں جن میں 29 ڈبل کیبن اور 11 سنگل کیبن گاڑیاں شامل ہیں،لگتا ہے وزیر اعلیٰ اور دیگر وزرا ء گاڑیوں میں بیٹھ کر ٹڈیوں کا غلیل …

کراچی۔16 جون(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماء و صوبائی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت سندھ کو دو سال کے لئے 60 کروڑ روپے ملے جس سے انہوں نے40 لگژری گاڑیاں خریدی ہیں جن میں 29 ڈبل کیبن اور 11 سنگل کیبن گاڑیاں شامل ہیں،لگتا ہے وزیر اعلیٰ اور دیگر وزرا ء گاڑیوں میں بیٹھ کر ٹڈیوں کا غلیل سے شکار کریں گے۔ انہوں نے سندھ کی صورتحال پر منگل کو جاری کردہ اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ کچھ دن سے پھر 18ویں ترمیم کا رونا رویا جارہا ہے،نہ جانے وفاق نے کونسا ظلم کر دیا جس پر بیانات دیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سندھ کے بجٹ میں مزید گاڑیاں خریدنے کے لیے رقم مختص کی جارہی ہے،سندھ کے وزیر کے مطابق وفاق سے6 سپرے مشینیں ملی ہیں،سپرے مشینیں6 ہیں تو 40 گاڑیاں کس کے لیے خریدی گئیں,حکومت کے وی آئی پیز کے استعمال کے لیے یہ گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سکھر ایئرپورٹ پر جہاز کھڑا ہے جسے وفاق نے ٹڈیوں پر سپرے کے لیے بھیجا ہے ،جہاز میں تیل نہیں ڈلوایا گیا ،کروڑوں روپے کی گاڑیاں خریدی گئیں۔انھوں نے کہا کہ وزیر زراعت نے کہا تھا کہ وفاق جہاز دے ہم سپرے کروائیں گے،جہاز آگیا لیکن سپرے نہیں ہوا، کام نہیں کرنا صرف تنقید کرنا آتی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ محکمہ این ڈی ایم اے اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہے،بلاول وفاق پر ذمہ داری ڈالتے ہیں خود ان کی حکومت کام نہیں کرتی،دو روز قبل گڑھی یاسین میں 18ویں ترمیم کا جنازہ دیکھا گیا،درویش سکندر کھوکھر کی لاش کو گدھا گاڑی میں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تنگوانی میں ہسپتال کے باہر عورت نے بچے کو جنم دیا، بچی بھی مر گئی لیکن ڈاکٹر نہیں آئے،یہ ہسپتال بھی آئی ایچ ایس کے پاس ہے،ایمبولنس تک نہیں دی گئی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کی111 ہیلتھ فیسیلیٹیز این جی او کے حوالے ہیں، پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں سندھ کے ہسپتال وفاق نے لے لیے،آپ کے پاس تو رورل ہیلتھ سینٹر بھی چلانے کی طاقت نہیں این جی اوز کے حوالے ہیں۔

مزید خبریں