محکمہ زراعت ملتان کاسموگ کنٹرول کیلئے مساجد سے اعلانات اور تنبہی نوٹسز جاری

محکمہ زراعت ملتان نے انسداد سموگ کے لیے دھان کےعلا قوں میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں مساجد سے 43ہزارسے زائد اعلانات کرائے گئے جبکہ 5لاکھ4ہزار سے زائد تنبہی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے آگاہی مہم کو مزید نتیجہ خیز بنانے کیلئے سوشل میڈیا کا موثر استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ترجمان محکمہ زراعت ملتان نے مزید کہا کہ سموگ کے خلاف جاری مہم کو …

ملتان۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت ملتان نے انسداد سموگ کے لیے دھان کےعلا قوں میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں مساجد سے 43ہزارسے زائد اعلانات کرائے گئے جبکہ 5لاکھ4ہزار سے زائد تنبہی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے آگاہی مہم کو مزید نتیجہ خیز بنانے کیلئے سوشل میڈیا کا موثر استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ترجمان محکمہ زراعت ملتان نے مزید کہا کہ سموگ کے خلاف جاری مہم کو مزید موثر بنانے کیلئے 145اینٹی سموگ سکواڈ فیلڈ میں مصروفِ عمل ہیں۔

اس کے علاوہ دھان کی باقیات کی جدید مشینری کے ذریعے تلفی کیلئے187بیلرز فیلڈ میں کام کر رہے ہیں اور اب تک 1لاکھ28ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر بیلز کا استعمال کیا گیا ہے۔مزید براں، 1259کبوٹا ہارویسٹرز بھی فیلڈ میں کام کر رہے ہیں جن کے ذریعے5لاکھ 21ہزار سے زائد رقبہ پر دھان کی باقیات کی تلفی عمل میں لائی گئی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں دھان کی فصل کو آگ لگانے کے 118وا قعات ہوئے ہیں۔ دھان کی باقیات کو آگ لگانے والے عناصر کو مجموعی طور پر 10لاکھ65ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 55ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے۔