ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں7,000 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 5 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 6,001 روپے کمی کے بعد 369,972 روپے سے کم ہو کر 363,971 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 339,153 روپے سے کم ہو کر 333,652 روپے ہوگئی۔آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 221 روپے کمی کے ساتھ 5,865 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 189 روپے کمی کے بعد 5,028 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,090 ڈالر سے کم ہو کر 4,020 ڈالر ہو گئی۔






