محکمہ زراعت نے بینک آف پنجاب کے اشتراک سے مزید ڈھائی لاکھ کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کی فراہمی کا آغاز کردیا

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت نے بینک آف پنجاب کے اشتراک سے مزید ڈھائی لاکھ کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کی فراہمی کے عمل کا آغاز کردیا، نئے کسان کارڈز کیلئے غیر کمپیوٹرائزڈ موضعوں کے کاشتکار بھی اہل ہونگے،وزیر اعلی پنجاب نے کسان کارڈکی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے سات لاکھ کرنے کی ہدایت کی تھی۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر …

لاہور۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت نے بینک آف پنجاب کے اشتراک سے مزید ڈھائی لاکھ کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کی فراہمی کے عمل کا آغاز کردیا، نئے کسان کارڈز کیلئے غیر کمپیوٹرائزڈ موضعوں کے کاشتکار بھی اہل ہونگے،وزیر اعلی پنجاب نے کسان کارڈکی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے سات لاکھ کرنے کی ہدایت کی تھی۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت کسان کارڈ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری زراعت، بینک آف پنجاب کے حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے زرعی مداخل کی خریداری کیساتھ 30فیصد تک نقد رقم نکلوانے کی سہولت دینے پر بھی غور کیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ کسان کارڈ کے اجرا کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور رجسٹریشن کیلئے درکارفرد ملکیت کے حصول کیلئے کسانوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کو کاشتکاروں میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، پنجاب حکومت چھوٹے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے پر عزم ہے۔سیکرٹری زراعت نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک چار لاکھ 85ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ فراہم کر دیئے گئے ہیں،گزشتہ 20 روز میں کاشتکاروں نے کسان کارڈکے ذریعے 18ارب روپے کی کھاداور بیج کی خریداری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو صوبہ بھر میں رجسٹرڈ ڈیلرز سے گندم کی فصل کیلئے بلاسود قرضہ پر زرعی مداخل کی خرید اری کی سہولت مہیا کی گئی ہے جبکہ کاشتکاروں کی درخواست پر کسان کارڈ کے ذریعے30فیصد تک نقد رقم نکلوانے کی سہولت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں