محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 2سے 5 جون کے دوران تیز ہوائوں /آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ 2 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ 5 جون تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں 2سے 5 جون کے دوران تیز ہوائوں /آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 2سے 5 جون کے دوران تیز ہوائوں /آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ 2 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ 5 جون تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثرپنجاب/اسلام آباد: 2 سے 5 جون کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ،نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں کہیں کہیں تیز ہوائوںں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش (بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کی توقع ہے۔
کشمیر/گلگت بلتستان،کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں 2 سے 5 جون کے دوران کہیں کہیں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش (بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کی توقع ہے۔گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں 4 سے 6 جون کے دوران تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا:2 سے 5 جون کے دوران دیر، چترال، سوات،کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش (بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کا امکان ہے۔
بلوچستان میں 2 سے 4 جون کے دوران شمال مشرقی علاقوں (کوئٹہ، ژوب، شیرانی، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی)میں تیز ہوائوں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں 2 سے 4 جون کےدوران بالائی اور جنوب مشرقی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور اور شہید بینظیر آباد) میں تیز ہوائوں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر کے زیر اثر تیز ہوائوں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (سولر پینلز ،بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
3 سے 6 جون کے دوران گلگت بلتستان ،کشمیراور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،کاشتکار حضرات موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کریں۔اس دوران سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت گئی ہے۔تمام متعلقہ اداروں کو ’’الرٹ ‘‘ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔








