اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق …
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔








