اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے مید ا نی علا قوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر …
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے مید ا نی علا قوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا ہے۔ بدھ کو ریکارڈ کیے گئےکم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 12، لہہ منفی 11، استور منفی 10، کالام ،کوئٹہ گو پس منفی 9 ، ہنزہ منفی 8، اسکردو منفی 6، بگروٹ ژوب، دالبندین منفی5 ،پاراچنار، مالم جبہ ، دیر منفی 4 ، ہنزہ اور راولاکوٹ منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








