اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 232900کیوسک اور اخرج 130000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 44000کیوسک اور اخراج44000کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد25600کیوسک اور …
مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 232900کیوسک اور اخرج 130000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 44000کیوسک اور اخراج44000کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد25600کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد72600کیوسک اور اخراج45700 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1522.46 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.465 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1235.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.829 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.051 ملین ایکڑ فٹ ہے۔








