مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی ،ارکان سینٹ اور سینٹ کے تین سابق چیئرمینوں کی سابق سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی عیادت ،جلد صحتیابی کی دعا کی

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی ،ارکان سینٹ اور سینٹ کے تین سابق چیئرمینوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی عیادت کی اوران کے لئے جلد صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ منگل کو سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد، سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سابق وفاقی …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی ،ارکان سینٹ اور سینٹ کے تین سابق چیئرمینوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی عیادت کی اوران کے لئے جلد صحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

منگل کو سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد، سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور ندیم افضل چن نے سابق سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی عیادت کی ۔ انہوں نے سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی خیریت دریافت کی، ان کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی۔

ملاقات خوشگوار اور دعائیہ ماحول میں ہوئی۔اس موقع پر مہمانوں نے سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی۔

مزید خبریں