مدافعت بڑھانے کےلئے ای پی آئی کی اکتوبر 2018 میں خسرہ ویکسین مہم کی منصوبہ بندی، 5 سال سے کم عمر 30 ملین بچوں کا ہدف مقرر

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) آبادی میں مدافعت بڑھانے کے لئے ای پی آئی نے اکتوبر 2018 میں خسرہ ویکسین مہم کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت اکتوبر 2018 میں 5 سال سے کم عمر بچوں کے تقریباً 30 ملین بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کی درخواست مئی 2017 میں گاوی میں منظوری کے لیے سفارشات دی گئیں ۔گاوی کی 16 دسمبر …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) آبادی میں مدافعت بڑھانے کے لئے ای پی آئی نے اکتوبر 2018 میں خسرہ ویکسین مہم کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت اکتوبر 2018 میں 5 سال سے کم عمر بچوں کے تقریباً 30 ملین بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کی درخواست مئی 2017 میں گاوی میں منظوری کے لیے سفارشات دی گئیں ۔گاوی کی 16 دسمبر 2017 کو منعقد ہونیوالی بین الوزارتی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ،ای پی آئی اکتوبر 2018 کی مہم کے لیے وفاقی وزارتی صحت نے ملک میں بڑی مہم کے انتظامات کا عمل شروع کیا ہے جس میں خسرہ کی بیماری کے بوجھ کو کم کرنا شامل ہے تاہم بیماری کے مزید بوجھ کو کم کرنے کے لیے اپریل2018 کے دوران صوبوں کی جانب سے منصوبہ بندی کی گئی جس میں ملک کے بلند خطرے والے علاقوں میں فوری طور پر وسائل معاونت کو متحرک کرنے کے لیے 26 فروری 2018 کو خسرہ اور ایم اینڈ آرآئی کی نشاندہی کی گئی ۔

مزید خبریں