مدینہ منورہ کے ائر پورٹ سے روزانہ مختلف ممالک کے لئے 130حج پروازوں کی روانگی

مدینہ منورہ۔ 20 اگست (اے پی پی)دنیا بھر کے مختلف ممالک سے سعودی عرب آئے ہوئے حجاج کرام کی اپنے آبائی ملکوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، مدینہ المنورہ کے ائر پورٹ سے روزانہ مختلف ممالک کے لئے 130پروازیں روانہ ہورہی ہیں اور وہ حجاج کرام کو متعلقہ ممالک کو پہنچارہی ہیں۔ مدینہ منورہ ائرپورٹ کے علاوہ جدہ اور دیگر ائرپورٹس سے بھی روزانہ بڑی تعداد میں پروازیں مختلف …

مدینہ منورہ۔ 20 اگست (اے پی پی)دنیا بھر کے مختلف ممالک سے سعودی عرب آئے ہوئے حجاج کرام کی اپنے آبائی ملکوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، مدینہ المنورہ کے ائر پورٹ سے روزانہ مختلف ممالک کے لئے 130پروازیں روانہ ہورہی ہیں اور وہ حجاج کرام کو متعلقہ ممالک کو پہنچارہی ہیں۔ مدینہ منورہ ائرپورٹ کے علاوہ جدہ اور دیگر ائرپورٹس سے بھی روزانہ بڑی تعداد میں پروازیں مختلف ممالک کو روانہ ہورہی ہیں۔ مدینہ ائرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ حجاج کرام کی اپنے اپنے وطن واپسی کے لئے تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ سعودی فرمانروا سلمان کی خصوصی دعوت پر مختلف ممالک سے دینی رہنمائوں سمیت300 افریقی قبائلی سربراہ بھی سعودی عرب آئے جنہوں نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے ان کے اخراجات سعودی فرمانروا نے خود ادا کئے۔ مدینہ منورہ میں وزارت صحت نے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کے جائزے کے لئے خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز بھی قائم کئے گئے تھے۔ وزارت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نصیر نے کہا کہ یہ رومز کیمروں کمپیوٹرز اور سکرینز سے لیس ہیں جہاں مریضوں اور طبی عملہ کی نگرانی کی جاتی تھی اور ایمبولینسوں کے مقامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان اقدامات سے حجاج کو طبی سولتیں ملی۔

مزید خبریں