مدینہ میں رمضان کے دو عشروں میں 33 ہزار سے زیادہ زائرین کو طبی خدمات

96
مدینہ میں رمضان کے دو عشروں میں 33 ہزار سے زیادہ زائرین کو طبی خدمات

مدینہ منورہ ۔22مارچ (اے پی پی):مدینہ منورہ میں صحت خدمات کے ادارے(مدیمنہ ہیلتھ کلسٹر)نے رمضان کے 20 دنوں کے دوران مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 33 ہزار 719 زائرین کو مسجد نبوی کے قریب ہسپتالوں اور صحت مراکز میں طبی اور ہنگامی خدمات فراہم کی ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق مدیمنہ ہیلتھ کلسٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ السلام ہسپتال نے 65 مختلف قومیتوں کے 11 ہزار 220، الحرم ہسپتال نے 72 قومیتوں کے7 ہزار 667، الصافیہ ایمرجنسی کیئر سینٹر نے 53 قومیتوں کے 11 ہزار241 اور باب جبریل ایمرجنسی کیئر سینٹر نے 46 قومیوں کے 3 ہزار 631 زائرین کو خدمات فراہم کی ہیں۔

مسجد نبوی کے صحن سے ایک ہزار161 ہنگامی نوعیت کے کیسز کو ایمبولینس کے ذریعے ہیلتھ کیئر مراکز میں منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ مدینہ صحت مرکز نے مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں کے متعدد مقامات پر ہنگامی طبی امدادی یونٹس کو متعین کیا ہے۔ ایمبولینس سکوٹر فرسٹ ایڈ سروس کا مقصد زائرین کو فوری اور بہتر صحت خدمات کی فراہمی کویقینی بنانا ہے۔