مدینہ منورہ ۔ 30 اگست (اے پی پی) مدینہ منورہ میں جاری کھجور میلے میں عیدالاضحی کے بعد سے لے کر اب تک 127 ملین ریال کی کھجور فروخت ہوئی ہے۔سعودی اخبار کے مطابق مدینہ منورہ میں جاری کھجور میلے کے دوران گزشتہ 22 دنوں میں 50 لاکھ کلو کھجور فروخت ہوئی ہے۔ یہاں کھجوروں کی 23 مختلف اقسام موجود ہیں۔مدینہ گورنریٹ کی نگرانی وسرپرستی میں منعقد ہونے والے میلے …
مدینہ کھجور میلہ ،گزشتہ 22 دنوں میں 127 ملین ریال کی کھجوروں کی فروخت

مزید خبریں
مدینہ منورہ ۔ 30 اگست (اے پی پی) مدینہ منورہ میں جاری کھجور میلے میں عیدالاضحی کے بعد سے لے کر اب تک 127 ملین ریال کی کھجور فروخت ہوئی ہے۔سعودی اخبار کے مطابق مدینہ منورہ میں جاری کھجور میلے کے دوران گزشتہ 22 دنوں میں 50 لاکھ کلو کھجور فروخت ہوئی ہے۔ یہاں کھجوروں کی 23 مختلف اقسام موجود ہیں۔مدینہ گورنریٹ کی نگرانی وسرپرستی میں منعقد ہونے والے میلے میں مزارعین کو مختلف سہولتیں فراہم ہیں۔ کھجوروں کی نیلامی کے لئے مزارعین کو اپنی پیداوار کو گاہکوں کے سامنے رکھنے کے لئے اسٹال دیئے گئے ہیں۔ ’ہماری کھجوریں باعث برکت ہیں‘ کے عنوان کے تحت منعقد ہونے والے میلے میں سب سے زیادہ عجوہ کھجور فروخت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ مدینہ میونسپلٹی میلے میں فروخت کی جانے والی کھجوروں کی نگرانی خود کرتی ہے۔








