مذہبی سکالرز، پارلیمنٹیرینز، غیر مسلم نمائندوں، مدرسین اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات کاکانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی سکالرز، پارلیمنٹیرینز، غیر مسلم نمائندوں، مدرسین اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات نے زور دیا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے مذہبی نظریات پر برابر توجہ دی جائے اور باہمی احترام کا رویہ اپنایا جائے، میثاق مدینہ اور قرارداد مقاصد کی روشنی میں تمام مسلم و غیر مسلم شہریوں کو برابر سمجھا جائے اور ان کو …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی سکالرز، پارلیمنٹیرینز، غیر مسلم نمائندوں، مدرسین اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات نے زور دیا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے مذہبی نظریات پر برابر توجہ دی جائے اور باہمی احترام کا رویہ اپنایا جائے، میثاق مدینہ اور قرارداد مقاصد کی روشنی میں تمام مسلم و غیر مسلم شہریوں کو برابر سمجھا جائے اور ان کو برداشت کیا جائے، مذہبی آزادی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، جمہوریت ہی تمام مذاہب کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتی ہے، سکول کے نصاب سے نفرت آمیز مواد کو ختم کیا جائے، جب تک مسجد سے ہم آہنگی کی آواز نہیں اٹھے گی تب تک معاشرہ میں برداشت کا کلچر فروغ نہیں پا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں بحریہ یونیورسٹی اور وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام سماجی ہم آہنگی اور پاکستان میں غیر مسلم شہریوں کی قومی دھارے میں شمولیت کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply