مراکش اور کرغزستان کے نامزد سفیروں نے صدر مملکت ممنون حسین کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں،پاکستان تمام ممالک بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے،صدر ممنون حسین اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) مراکش اور کرغزستان کے نامزد سفیروں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ایک تقریب کے دوران صدر مملکت ممنون …
مراکش اور کرغزستان کے نامزد سفیروں نے صدر مملکت ممنون حسین کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں
مراکش اور کرغزستان کے نامزد سفیروں نے صدر مملکت ممنون حسین کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں،پاکستان تمام ممالک بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے،صدر ممنون حسین
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) مراکش اور کرغزستان کے نامزد سفیروں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ایک تقریب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں۔ بعد ازاں سفیروں نے صدر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے جو سرمایہ کاری و تجارت کے زبردست مواقع پیش کرتی ہے۔ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔









