کراچی ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 800 ارب روپے شامل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.84 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 800 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی …
مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 800 ارب روپے شامل کر دیئے
کراچی ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 800 ارب روپے شامل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.84 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 800 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6.10 فیصد تا 5.84 فیصد سالانہ کے حساب سے 865 ارب 5 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 19 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ مرکزی بینک نے 5.84 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 155 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 89 ارب 95 کروڑ روپے منطور کئے۔









