مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی نیب الرحمان کی زیر صدارت (کل) کراچی میں منعقد ہو گا

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی نیب الرحمان کی زیر صدارت (کل) اتوار 5 مئی کو کراچی میں منعقد ہو گا تاکہ رمضان المبارک کا چاند دیکھا جا سکے۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ دیگر کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے زونز علاقوں میں اجلاسوں میں شرکت …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی نیب الرحمان کی زیر صدارت (کل) اتوار 5 مئی کو کراچی میں منعقد ہو گا تاکہ رمضان المبارک کا چاند دیکھا جا سکے۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ دیگر کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے زونز علاقوں میں اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ اسلام آباد میں کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کے حوالہ سے ہر طرح کی معلومات مرکزی ریت ہلال کمیٹی کو فون نمبرز 0300-9285203 اور 0321-2022000 سمیت محکمہ موسمیات اور وزارت کے حکام کو ان کے نمبرز پر دی جا سکیں گی۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان دستیاب شواہد کی بنیاد پر چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

Leave a Reply