اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں انصاف لائرز فورم اسلام آباد کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت قیصر عباس شاہ اور راجہ آفتاب احمد کر رہے تھے۔ وفد کے دیگر شرکا میں مقصود علی خان، سیّد وجاہت عباس بکاری، چوہدری فیصل محمود، نوروز خان، ارشاد احمد ، عدنان احمد خان یوسف زئی، عبد …
مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر محمود کیانی سے انصاف لائرز فورم اسلام آباد کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں انصاف لائرز فورم اسلام آباد کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت قیصر عباس شاہ اور راجہ آفتاب احمد کر رہے تھے۔ وفد کے دیگر شرکا میں مقصود علی خان، سیّد وجاہت عباس بکاری، چوہدری فیصل محمود، نوروز خان، ارشاد احمد ، عدنان احمد خان یوسف زئی، عبد اللہ سولنگی، خلیق صدیقی، آمنہ علی، طلعت رضوان سیال، ایڈووکیٹ کلثوم خالق، حنا احمد، قیصر جدون، عتیق الرحمن صدیقی، سردار مصروف خان، ملک نسیم عباس، راجہ یاسر علی، محمد اعجاز بشیر اور چوہدری یاسر گوندل شامل تھے۔وفد نے عامر کیانی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔









