مری،گلیات و گردونواح میں شد ید بارش و برفباری کا امکان

لاہور۔21جنوری (اے پی پی):ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ 23 جنوری2026 تک مری،گلیات و گردونواح میں شد ید بارش و برفباری کے امکانات ہیں، سیاحوں کی سہولیات کیلئے مری میں13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متوقع برفباری کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی …

لاہور۔21جنوری (اے پی پی):ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ 23 جنوری2026 تک مری،گلیات و گردونواح میں شد ید بارش و برفباری کے امکانات ہیں، سیاحوں کی سہولیات کیلئے مری میں13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متوقع برفباری کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے انتظامیہ24 گھنٹے الرٹ رہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش و برفباری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے انتظامات پیشگی مکمل کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔