مریضوں، حاملہ خواتین، معذور افراد، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراﺅں کو پولنگ کے عمل میں ترجیح دی جائے گی

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹروں کے لئے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی کے لئے بیلٹ پیپرزکا رنگ سبز جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لئے سفید ہو گا۔ ووٹر کے لئے چار مراحل ہوں گے جس میں پہلے مرحلے میں پولنگ آفیسر اصل قومی شناختی کارڈ اور انتخابی فہرست میں درج تفصیلات دیکھے گا۔ ووٹر کا نام …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹروں کے لئے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی کے لئے بیلٹ پیپرزکا رنگ سبز جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لئے سفید ہو گا۔ ووٹر کے لئے چار مراحل ہوں گے جس میں پہلے مرحلے میں پولنگ آفیسر اصل قومی شناختی کارڈ اور انتخابی فہرست میں درج تفصیلات دیکھے گا۔ ووٹر کا نام اور سلسلہ نمبر بلند آواز میں پولنگ ایجنٹ کو بتایا جائے گا اور انتخابی فہرست سے ووٹر کا نام کاٹ دیا جائے گا۔ اس کے بعد انگوٹھے کا نشان لیا جائے گا اور انگوٹھے کا انمٹ سیاہی کا نشان لگایا جائے گا۔ مطلوبہ کاﺅنٹرز فائلز پر انگوٹھے کے نشانات لگوانے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کے اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر بیلٹ پیپرز کی پشت پر دستخط اور مہر ثبت کرنے کے بعد سبز رنگ کا بیلٹ پیپر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر جاری کریں گے جس کے بعد ووٹر سکرین کے پیچھے جا کر اپنے پسند کے کسی ایک امیدوار کے انتخابی نشان پر 9 خانوں والی مہر لگائے گا۔ سبز رنگ کا بیلٹ پیپر سبز رنگ کے ڈھکن والے بیلٹ باکس جبکہ سفید رنگ کا بیلٹ پیپر سفید رنگ والے بیلٹ باکس میں ڈالا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹروں سے کہا ہے کہ وہ اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔