اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ویمن پارلیمانی کاکس خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے کاز کو آگے بڑھانے میں اہم کردارا دا کررہا ہے۔ پیر کو ویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹیرین کی حیثیت سے خواتین معاشروں کی تبدیلی کی نمائندہ ثابت …
مریم نوازشریف کا عالمی کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ویمن پارلیمانی کاکس خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے کاز کو آگے بڑھانے میں اہم کردارا دا کررہا ہے۔ پیر کو ویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹیرین کی حیثیت سے خواتین معاشروں کی تبدیلی کی نمائندہ ثابت ہو سکتی ہیں۔وہ آنے والے دور میں جمہوریت کی از سر نو تعریف اور سماجی انصاف کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ پر زوردیا کہ وہ اپنی ہم عصر خواتین کی حوصلہ افزائی کرکے ان کے لئے خوشی کی نوید بنیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ایک خاتون کی کامیابی میں مرد کا ہاتھ ہو بلکہ خواتین بھی خواتین کی کامیابی کی وجہ ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت مند مکالمہ اور اتحاد سے خواتین مضبوط ہو ںگی۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اورویمن پارلیمانی کاکس کو مبارکباد دی جس کا مقصد نہ صرف خواتین کے بنیادی حقوق اور ذمہ داریوں کو اجاگر کرنا ہے بلکہ عالمی ترقی میں پاکستانی اور جنوبی ایشیاءکی خواتین کی آواز کو بھی شامل کرنا ہے۔









