مریم نواز آج محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے پیغامات عوام تک پہنچانے آئی ہیں ، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

بہاولپور ۔1فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز آج محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے پیغامات عوام تک پہنچانے آئی ہیں ۔ وہ بدھ کو بہاولپور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کی حال ہی میں سرجری ہوئی ہے ، آج کا اجلاس تنظیمی ہے، تمام تنظیموں کے عہدیداران کا تنظیمی کارڈ سے داخلہ ہوا ہے کیونکہ یہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آج مریم نواز کا استقبال کیا گیا وہ لائق تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اونچی آواز میں بات نہیں کرسکتی، ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ باہر نکلی ہیں اور آج ہمارے درمیان موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز آج محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے پیغامات عوام تک پہنچانے آئی ہیں ۔