مریم نواز کا بجلی کے کمرشل صارفین کے بلز پر فکسڈ ٹیکس واپس لینے پر زور

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بجلی کے کمرشل صارفین کے بلوں پر فکسڈ سیلز ٹیکس واپس لینے پر زور دیا ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ تاجر برادری پریشان ہے اور اپنے بجلی کے بلوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کی شکایت کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اس مسئلے کا حل نکال لیں گے