مریم نواز کا کوٹ مومن میں جلسہ سے خطاب

سرگودھا۔6 جنوری(اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرسابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ 2013ءکے الیکشن سے پہلے ملک میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے چھائے ہوئے تھے ،بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی تھی لیکن آج پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور ہوگئے ہیں ،یہ سب محمد نواز شریف کی عوام کے ساتھ بے پناہ محبت اور شب وروز محنت …

سرگودھا۔6 جنوری(اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرسابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ 2013ءکے الیکشن سے پہلے ملک میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے چھائے ہوئے تھے ،بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی تھی لیکن آج پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور ہوگئے ہیں ،یہ سب محمد نواز شریف کی عوام کے ساتھ بے پناہ محبت اور شب وروز محنت کی بدولت ممکن ہواہے، نواز شریف کو نااہل کرنے کے باوجود بھی عوام کی ان کے ساتھ محبت اور پیارمیں کوئی کمی نہیں آئی جبکہ کوئی اہل ہوکربھی عوامی عدالت سے خوف زدہ ہے، نواز شریف سے عوامی محبت کو دیکھتے ہوئے مخالفین کبھی ایک ادارے توکبھی دوسرے ادارے کے پیچھے چھپتے پھرتے ہیں کیوں کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں ، ان خیالات کا اظہارانہوںنے کوٹ مومن میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ ملک میں سازشوں ، دھرنوں ، لاک ڈاﺅن کے باوجود محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے بجلی کے کارخانے لگائے ، سڑکوں کے جال بچھائے اور ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے امن کے لیے حقیقی معنوں میں کوششیں کیں ۔

Leave a Reply