مزار قائد کی خوبصورتی کے پیش نظر گرین بس منصوبے کا ڈیزائن تبدیل کیا گیا ہے، عرفان صدیقی

مزار قائد کی خوبصورتی کے پیش نظر گرین بس منصوبے کا ڈیزائن تبدیل کیا گیا ہے، مزار قائد کے احاطے میں گریٹر قائد اعظم پارک بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے، عرفان صدیقی کراچی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) مزار قائد اعظم کی خوبصورتی اور تقدس کو ہرصورت میں مقدم رکھا جائےگا اور مزار کے احاطے یا اس کے قطعہ اراضی پر کسی قسم کی تجارتی …

مزار قائد کی خوبصورتی کے پیش نظر گرین بس منصوبے کا ڈیزائن تبدیل کیا گیا ہے، مزار قائد کے احاطے میں گریٹر قائد اعظم پارک بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے، عرفان صدیقی

کراچی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) مزار قائد اعظم کی خوبصورتی اور تقدس کو ہرصورت میں مقدم رکھا جائےگا اور مزار کے احاطے یا اس کے قطعہ اراضی پر کسی قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، گرین لائن بس سروس منصوبے پر کام کرنے والی کراچی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ (کے آئی ڈی سی ایل) نے مزار کے احاطے کے کچھ حصے کو استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن بورڈ نے اس کی منظوری نہیں دی۔ یہ بات وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ اور چیئرمین قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ عرفان صدیقی نے جمعرات کو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے بعد ” اے پی پی “ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی نے بورڈ کی تجویز پر مزار کے قریب بس منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی لاتے ہوئے اسے انڈر گراﺅنڈ کردیا ہے تاکہ مزار کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مزار قائد کے احاطے میں گریٹر قائد اعظم پارک بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے اور اس منصوبے کے ابتدائی کام کے لئے فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ منی پاکستان پارک ہوگا جس میں تمام صوبوں اور علاقوں کی جغفرائیائی اور ثقافتی ورثہ کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ بانی پاکستان نے جو ملک تخلیق کیا ہے اس کی منظر کشی کی جاسکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply