اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کو موثر کردار ادا کرنا ہے،ناموس رسالت ، حجاب، اسلامو فوبیا اور مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ …
مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کو موثر کردار ادا کرنا ہے،ناموس رسالت ، حجاب، اسلامو فوبیا اور مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کو جو بڑے مسائل درپیش ہیں وزیر اعظم عمران خان نے انہیں عالمی برادری کے سامنے پیش کرکے امت مسلمہ کے دل جیت لیے اور مغربی دنیا کے دوہرے معیار کو بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علماء و مشائخ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں جبکہ عالمی برداری کی سرد مہری کے باعث خطے پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے کیونکہ اس میں ہی سب کی سلامتی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی اجلاس میںلا الہ الا اللہ کا نعرہ لگا کر پوری دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں لیکن اگر پاکستان کی سالمیت و استحکام کو خطرات لاحق ہوئے تو پھر ہم آخری دم تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علماء اور عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اپنے ملک کے چپے چپے کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے حوالے سے جس طرح وزیر اعظم نے مغربی دنیا کو آئینہ دکھایا وہ اپنی مثال آپ ہے،اب مغرب کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اسلام امن پسند دین ہے جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق تھا نہ ہے لیکن بدقسمتی سے نائن الیون کے بعد باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ جوڑ کر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف شر انگیز سلسلہ بند ہونا چاہیے۔








